۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جنگندہ اف ۱۶

حوزہ/ اربعین سے قبل عراقی فوج نے کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین شروع کر دیا ہے، عراقی فضائیہ نے کرکوک کے علاقے وادی الشای میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق اس وقت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی میں مصروف ہے، ہر روز دنیا بھر سے ہزاروں زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی اتنی بڑی تعداد میں عراق پہنچنے والے زائرین کی حفاظت کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین شروع کر دیا ہے، عراقی فضائیہ نے کرکوک کے علاقے وادی الشای میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک میں داعش کے زندہ بچ جانے والوں اور مخفی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے، سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس آپریشن کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .